قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری اسٹیڈیم میں موجود کمسن بیٹی فاطمہ کے نام کردی۔
بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر اپنی اور بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی یومِ خواتین پر میچ جیتتے تو اچھا ہوجاتا لیکن آج کے دن میں پوری دنیا کی تمام خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ طاقتور، حیرت انگیز ہیں اور کسی بھی خواب کو پورا کر سکتی ہیں۔
بسمہ معروف نے بیٹی پر پیار نچھاور کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسرے شکست ہے۔
Comments are closed.