پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر سلمان بٹ نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
سلمان بٹ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی اسٹیٹس کو نہیں، ایسا کہنا سیاسی جملہ ہے، بابر اور رضوان ورلڈ نمبر ون اور ٹو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان ٹیم کو کئی میچ جتوا چکے ہیں، اگر دونوں کبھی اسکور نہیں کرتے تو انہیں سپورٹ کرنا ہے اور ریڈ لائن نہیں دکھانی۔
سلمان بٹ نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ کے بجائے کامیابی اور نتائج کو دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صائم ایوب نچلے نمبروں پر اچھا کھیلتے ہیں، وہ کنٹرولڈ بیٹنگ کرتے ہیں اور جہاں مارتے ہیں شاٹ وہیں جاتا ہے۔
سلمان بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ فخر زمان پہلے 6 اوورز کے بعد بہتر اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں، فخر اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی ٹیم میں ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.