جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کپتانی سے ہٹنے کے بعد بابر نے پہلے میچ کا آغاز کیسے کیا؟

کپتان کی ذمے داری سے ہٹنے کے بعد بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

 پرتھ ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے 13 ویں گیند پر آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر بہت ہی خوبصورت شاٹ کھیل کر باؤنڈری کے ساتھ رن بنانے کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کمنٹیٹرز نے بھی بابر اعظم کی خوب تعریف کی۔

پہلی اننگ میں بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 21 رنز بنائے، انہیں مچل مارش نے کیچ آؤٹ کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.