بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل تباہ ہوگئی، کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

کارٹن انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہے۔

ملک میں کپاس کے نرخ تاریخی کی بلند سطح پر پہنچ جانے کے سبب متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.