
کویت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے نظام میں خرابی کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کا رش لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے نظام میں چند روز قبل بھی اسی قسم کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو خود کار نظام کے تحت ایگزٹ اور انٹری کی سہولت فراہم کرنے والا نظام تعطل کا شکار ہوا، صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے نے مسافروں کا دستی اندراج شروع کردیا۔
محکمہ شہری ہوابازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے سسٹم کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.