خلیجی ریاست کویت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مساجد، شادی کی تقریبات کے لیے کورونا ایس اوپیز نافذ کردی گئیں۔
کویتی میڈیا کے مطابق مساجد جانے والوں کو سماجی فاصلہ، ماسک پہننے اور جائے نماز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کویتی میڈیا نے مزید کہا کہ خطبوں اور نماز کے دوران، کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔
کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 جنوری سےشادی کی تقریبات میں صرف 6 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.