جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

کوہ پیما پورٹرز کے لیے بیمہ اسکیم بنانے کا منصوبہ

نگراں حکومت نے کوہ پیما پورٹرز کے لیے کم از کم 30 لاکھ روپے تک بیمہ اسکیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی زیر صدارت کوہ پیماؤں اور پورٹرز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کوہ پیما اور ان کے پورٹرز کی تربیت کے لیے خصوصی تربیتی سینٹر بنانے پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوہ پیما محمد حسن کا تعلق ضلع شگر سے تھا۔

وصی شاہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران گر کر جاں بحق ہونے والے پورٹر محمد حسن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پورٹرز کے لیے کم ازکم 30 لاکھ روپے تک بیمہ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمیں دنیا کو ان مواقع سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.