دبئی میں رہائش پذیر نائیلہ کیانی سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع دنیا کی تیرہویں بلند ترین پہاڑی چوٹی گشربرم ٹو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بن گئی ہیں۔
پیشے کے لحاظ سے بینکر اور گزشتہ پانچ برسوں سے دبئی میں مقیم نائیلہ کیانی کی خواہش یا ان کا مقصد پاکستان اور نیپال میں موجود دنیا کی تمام بلند چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔
ایک عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نائیلہ نے کہا کہ گشر برم ان کی پہلی مہم ہے، آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلند چوٹی سر کرنے پر انکی کافی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔
انکا کہنا ہے کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ ڈیتھ زون میں واقع ہے اور اسے سر کرنا کافی اہم ہوتا ہے اور کوئی پاکستانی خاتون اب تک اسے سر نہیں کرسکی ہیں۔
یاد رہے کہ 2018 میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کہ وہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر اپنی شادی کی سالگرہ منارہی تھیں۔
Comments are closed.