دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کے دوران پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے ہیں۔
کوہ پیما آصف بھٹی تین روز قبل اسنو بلائنڈنیس کی وجہ سے نانگا پربت کیمپ فور پر پھنس گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل کی مدد سے آصف بھٹی دھیرے دھیرے نیچے کی طرف آئے، ریسکیو کے لیے جانے والے فضل علی اور محمد یونس بھی آصف بھٹی کے ساتھ موجود ہیں۔
آصف بھٹی اور دیگر آج رات کیمپ ٹو پر قیام کریں گے، صبح موسم نے اجازت دی تو ہیلی کاپٹر سے آصف بھٹی کو نیچے لایا جائے گا، موسم مناسب نہ ہوا تو ریسکیو کلائمبرز آصف بھٹی کو بیس کیمپ لائیں گے۔
آصف بھٹی کے ریسکیو کوآرڈینیشن میں خاتون کوہ پیما نائلہ بھٹی بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
Comments are closed.