
کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں ایک ماہ سے جاری بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے، ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ندی نالوں کے پانی کا دباؤ روجھان کی طرف ہے، سندھ اور پنجاب انڈس ہائی وے روڈ 11روز سے بند ہے، بحالی کا کام جاری ہے۔
فلڈ کنٹرول روم نے بتایا کہ دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ آنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دریائے سندھ کی قریبی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.