قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر میرے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو میں اس پر اٹیکنگ بولنگ کروں گا۔
یوٹیوب چینل کے انٹرویو کے دوران وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے سامنے ویرات کوہلی بیٹنگ کررہا ہو تو وہ اس کو کیسے بولنگ کروائیں گے۔
وسیم اکرم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ویرات کوہلی سے دور گیند کروں گا اور پھر بوڈی پر بولنگ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلان ’بی‘ کے تحت فیلڈر کو ڈیپ پر لے کر ویرات کوہلی کو باؤنسر کروں گا۔
خیال رہے کہ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ اور 356 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں بالترتیب 414 اور 502 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3 سنچریاں بھی اسکور کی تھیں، جس میں 257 سب سے زیادہ رنز تھے۔
Comments are closed.