black gay hookup app for plane hookups hookup Vincentown New Jersey edf8329we daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہلی نے روہت شرما سے اختلافات کی تردید کردی

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما سے اپنے اختلافات اور جھگڑے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ون ڈے کے لیے دستیاب تھے اور دستیاب ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز میں روہت شرما کو ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے کھیلنے سے معذرت کرلی۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، دستیاب ہوں اور ہمیشہ بھارتی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہا ہوں، میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا خود کہا سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا پوچھا اور بتایا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں، ون ڈے ٹیم کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، کپتان نہ ہونے کا کہا گیا تو ٹھیک ہے۔

کوہلی نے مزید کہاکہ میرے اور روہت شرما کے درمیان کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.