پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

کوہلی سوشل میڈیا پر تعریفوں کا مرکز بن گئے

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے بعد ان کی تعریفوں کے انبار لگ گئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کوہلی از بیک‘۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے بھی بھارتی بلے باز کی تعریف کردی۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’کوہلی ایک کلاس ہے۔‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویرات کوہلی تم کنگ ہو‘۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’دی کنگ از بیک‘۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیل اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.