خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کی وادی کیال میں پھنسے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رانولیا گاؤں میں پھنسے افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد میں 2 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔
اس سے قبل سیلابی ریلے اور بارشوں کی وجہ سے سیاحتی مقام کالام میں پھنسے 50 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدوشریف ایئرپورٹ پہنچادیا گیا۔
سیلابی ریلے اور بارشوں کی وجہ سے سیاح کالام میں پھنس گئے تھے۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے مزید 5 روز کے لیے بند کردیے گئے، تباہ حال چارسدہ بھی ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا۔
سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔
Comments are closed.