جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کوہستان: جیپ کھائی میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او کوہستان مختار خان کے مطابق جیپ کولئی سے پالس جا رہی تھی اس دوران ہلال ڈیرہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پٹن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.