جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کوہستان: جیپ کھائی میں گرگئی، خاتون و بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مختیار خان کے مطابق جیپ کولئی سے پالس جارہی تھی، اس دوران ہلال ڈیرہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

حادثہ میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں، میتیوں اور زخمیوں کو پٹن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.