کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے ہیں، پشتون جنگجو شخصیت عجب خان آفریدی کا مجسمہ توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عجب خان آفریدی کا مجسمہ درہ آدم خیل عباس چوک میں نصب تھا، توڑنے کے تین دن بعد بھی عجب خان آفریدی کے مجسمے کی دوبارہ تنصیب نہیں ہوسکی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے مجسمہ دوبارہ نصب کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ املاک کی توڑ پھوڑ، دیگر واقعات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.