خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع گورنمنٹ اسکول نمبر 3 میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
کوہاٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف سی کےزخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی نہ ہی ملزمان کا پتہ چل سکا کہ کون تھے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.