کوہاٹ کے علاقے سے گزشتہ روز ملنے والی 16 لاشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں۔
شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں 16 لاشوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، عارف احمد زئی اور انجنئیر امیر مقام نے شرکت کی۔
شوکت یوسف زئی نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 26 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بوبو خیل میں اجتماعی قبر برآمد ہوئی تھی جس سے 16 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.