افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل سے ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نے درخواست کی ہے کہ کوچ صاحب پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا (ہلکا) رکھنا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمر گل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر مریم نے اپنے شوہر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بھی افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔
اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ مجھے افغانستان کی اس ٹیم پر فخر ہے، ابھی مزید میچز بھی جیتنے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں 2 میچز جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
Comments are closed.