عالمی ماحولیاتی سمٹ کوپ 28 دبئی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوسل فیول کے استعمال کو بتدریج مگر تیزی سے کم کرنے کا معاہدہ ہوا۔
کوپ 28 کا اعلامیہ تمام ممالک نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ کوپ 28 میں پائیدار توانائی کے ذرائع جلد از جلد متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا دبئی میں منعقدہ کوپ 28 کے صدر ڈاکٹر سلطان الجابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کا معاہدہ متحدہ عرب امارات کا اتفاق رائے ہے۔
انہوں نے کہا کوپ 28 میں طے شدہ فریم ورک نیا معاشی دور متعارف کرائے گا۔
Comments are closed.