پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا کباڑ کا کام کرنے والے شخص کے گھر میں ہوا ہے، دھماکے کے وقت بھی کباڑ کے سامان کی چھانٹی کی جا رہی تھی۔
دھماکے کے بعد پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال ، محمد بلال، حسینہ، شانو اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسر ی جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ ادو کے علاقے میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.