پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

کوٹ ادو میں 4.8 شدت کا زلزلہ

کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.