منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ملزم خرم کی 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا تھا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے پر رپورٹ طلب  کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملیز کےساتھ قریبی رابطہ رکھیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.