
کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں موٹر سائیکل سوار بکرا چورفرار کی کوشش میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، حادثے میں چوری ہونے والا بکرا بھی جان سے گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سلطان کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بکرا چوری کر کے فرارہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پیچھا کرنے پر ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ کر دی، بشیرکوٹ کے قریب چوروں کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں موقع پر 1 چور ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا چور بھی اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاک چوروں کی تعداد 2 ہو گئی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں چوری ہونے والا بکرا بھی جان سے گیا۔
Comments are closed.