وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوٹڑی کے مندر سے مورتیوں کے ہار چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، پولیس نے جیوفینسنگ شروع کی ہے اور چھاپے مار رہی ہے۔
گزشتہ رات چور نے مندر کی چھت سے داخل ہو کر شوکیس میں مورتیوں کے ہار چوری کیے، مورتیاں شو کیس میں بند تھیں اور چاندی کے دو ہار پہنے ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ دونوں ہاروں کی مالیت 40 ہزار روپے بتائی جارہی ہے، چور نے چندے کی پیٹی سے 20 ہزار روپے بھی چُرائے اور بھاگ گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام مندروں اور اقلیتوں بھائیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.