کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹ سے شکست دےدی۔
میچ میں کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
اوورسیز وارئیرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 211 رنز اسکور کیے اور کوٹلی لائنز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔
وارئیرز کے حیدر علی ، ناصر نواز اور اعظم خان نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
جواب میں کوٹلی لائنز نے جنید ، کامران، احسن اور آصف کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت میچ 19 ویں اوور میں ہی اپنے نام کرلیا۔
ا س سے قبل گزشتہ روز اوورسیز وارئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو بارش سے متاثرہ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دی تھی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آج دن کا دوسرا میچ مظفرآباد ٹائیگرز اور میرپوررائلزکے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کی تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.