کوٹری ڈی سی آفس کے قریب گزشتہ روز کے دھماکے کی پولیس تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کوٹری دھماکے میں ہلاک شخص راہ گیر نہیں دہشت گرد تھا، جس کی شناخت 35 سالہ اللّٰہ بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت سے تھا، جو آئی ای ڈی لے جارہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کوٹری میں جہاں دھماکا ہوا، وہیں بم نصب کیا جانا تھا یا کسی کو دیا جانا تھا، ہلاک دہشت گرد ماضی میں بھی تخریب کاری میں ملوث رہا ہے۔
حکام کے مطابق کوٹری میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا والد روہڑی تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، ابتدائی تحقیقات میں ہلاک دہشت گرد کا والد واقعے میں ملوث نہیں لگتا۔
Comments are closed.