بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کون کہتا ہے ملک میں کرپشن نہیں ہے؟ نور عالم خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے ملک میں اس وقت کرپشن نہیں ہے؟ آپ عوام کو ایک یا دو بار دھوکا دے سکتے ہیں تیسری بار لوگ آپ کو مسترد کردیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی صاف بات نہیں کرتا، سب ڈرتے ہیں کیونکہ کوئی نہ کوئی چیز پیچھے لگادی جاتی ہے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے دائیں بائیں موجود لوگوں کو دیکھنا چاہیے، آنکھیں بند کریں گے تو کام نہیں چلے گا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی کی تنقید پر برہم ہوگئے۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان نے الزام عائد کیا تھا کہ ایم این اے نور عالم نے کھلے عام جے یو آئی اور ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا، جن کو بلے نے عزت دی، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بِک گئے۔

واضح رہے کہ نور عالم اور ارباب وسیم حیات نے ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.