پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔
اویس قادر شاہ نے کراچی میں نون لیگ کے احسن اقبال کی جانب سے گرین لائن بس منصوبے کے علامتی افتتاح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دس سال پہلے کراچی کو جو نہ مل سکا وہ اپنے اتحادیوں سے پوچھیں۔
صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو کام کرنے جارہی ہے وہ کم مدت کے لیے نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے باوجود بسیں چلائیں مگر کورونا پیکج کرپشن پر بھی نظر ڈالیں،انہیں اور انکی کابینہ کو کچھ نہیں معلوم کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔
اویس قادر شاہ نے کہاکہ کہاں گیا کراچی ریلیف پیکج اور شہر کے اربوں روپے؟ان کے جھوٹ اور ان کا کوئی سر پیر نہیں، یہ مسترد شدہ ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
Comments are closed.