منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

کون بنے گا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب؟ وقت کم ، مقابلہ سخت

کون بنے گا پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ؟ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہوگیا۔

حکمران اتحاد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے 3 نام جبکہ ن لیگ نے 2 نام نگراں وزیراعلیٰ کےلیے گورنر پنجاب کو بھجوادیے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھجوائے ہیں۔

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کے بھجوائے گئے ناموں کو مذاق قرار دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے معاملہ حل کرنے کا وقت رات 10 بجے تک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.