نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔
ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی آرٹیکل 224 اے ٹو کے تحت آئینی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
اسپیکر اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 3، 3 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائیں گے۔
اس کمیٹی کو حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے 2، 2 نام بھجوائے گی۔
کمیٹی کو اپوزیشن اور حکومتی ناموں پر 3 دن کے اندر اتفاق رائے کرنا ہوگا۔
اگر ایسا نہ ہوا تو معاملے الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا، جو ان میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردے گا۔
Comments are closed.