بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

کونسی خاصیت زندگی میں انسان کو کامیاب بناتی ہے؟

زندگی میں کامیاب لوگوں کو دیکھ کر تقریباََ سب نے ہی ان کی کامیابی کی وجہ جاننے کی کوشش کی ہوگی۔

اس حوالے سے معروف امریکی کاروباری شخصیت مارک کیوبن نے ایک انمول مشورہ دیا ہے۔

مارک کیوبن کے مطابق، انسان کسی بھی میدان میں کامیابی صرف تب ہی حاصل کر سکتا ہے جب وہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش کرتا ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر ایک ویڈیو میں زندگی میں کامیابی کے حصول کے لیے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ’مسلسل کوشش‘ کو اہم قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انسان کے اندر موجود تمام تر خصوصیات میں سے ’کوشش‘ ایک ایسی خاصیت ہے جس پر انسان کا مکمل اختیار ہے۔

اُنہوں نے زندگی میں کامیابی کے حصول کے لیے مسلسل کوشش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوشش انسان کی زندگی میں’گیم چینجر‘ ثابت ہوسکتی ہے۔

مارک کیوبن کا کوشش کرنے کے لیے کہنے کا مطلب مسائل سے نمٹنا اور ہر ممکن ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے کیونکہ کامیابی صرف تب ہی ملے گی جب انسان ہار نہ مانے اور چاہے جتنے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے وہ ان کے حل کے لیے ہر ممکن حل تلاش کرے۔

دنیا میں جہاں لوگ محدود مواقع ہونے کی وجہ سے زیادہ کام کرنے کے خلاف نظر آتے ہیں وہیں مارک کیوبا کا نقطۂ نظر غیر روایتی ہے۔

ان کا مسلسل کوشش کرنے پر اٹل یقین دنیا بھر کے کمپنیوں میں اس وقت درست ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ مارکیٹ میں ’انالیٹیکل تھنکنگ‘ اور ’پروبلم سولونگ اسکلز‘ بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اور دنیا بھر میں 29 فیصد کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کا خیال ہے کہ وہ ملازمین جوکہ اپنے کام میں اضافی کوششیں نہیں کرتے انہیں کمپنیوں سے نکالا جانے کا خطرہ ہے۔

لہذا، اگر انسان زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اسے صرف پوری توجہ کے ساتھ کوشش کرنی چاہیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.