اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا۔
اپنے بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی زیرو ہے، کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، آٹا، چینی، دوائی چور سارے موجودہ کابینہ میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کروڑوں لوگ بےروزگار ہوگئے، میڈیا پر پابندیاں لگائی گئیں، کونسا ادارہ ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ نہیں کیا۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتساب کی بات کی مگر احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے، پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اسکینڈل سمیت حکومتی وزراء کے کیسز ختم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈرانے کے لیے نیب کو متحرک کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ اپوزیشن کو کس طرح دبانا ہے۔
Comments are closed.