کولکتہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے منگل کو پریکٹس کے بجائے گالف کھیل کر، جم، سوئمنگ اور شاپنگ کرکے وقت گزارا، قومی ٹیم کے کپتان بھی گالف کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
کپتان بابراعظم صبح کوچنگ اسٹاف کے ہمراہ گالف کھیلنے گئے۔ کھلاڑیوں نے جم اور سوئمنگ سیشن کیا جبکہ شام میں کئی کرکٹرز نے ہوٹل کے نزدیک واقع شاپنگ مال میں خریداری کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راؤنڈ کا آخری میچ ہفتہ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ کےلیے قومی کرکٹرز ان دنوں کولکتہ میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے منگل کو بھرپور دن گزارا۔
بابر اعظم سمیت کوچز نے گالف کھیلی، کچھ کھلاڑیوں نے کولکتہ کے شاپنگ مال میں وقت گزارا اور شاپنگ کی۔ اُسامہ میر، محمد حارث، وسیم جونیئر اور دیگر کھلاڑی ہوٹل کے قریب واقع مانی اسکوائر میں شاپنگ کےلیے پہنچے جہاں اُنہوں نے مختلف چیزیں خریدیں۔
شاپنگ مال میں موجود افراد پاکستانی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
اُنہوں نے کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ چند کھلاڑیوں نے جم اور سوئمنگ کی۔
Comments are closed.