جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، اپوزیشن جماعت کے 5 رہنما ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ سمیت اپوزیشن جماعت کے 5 سیاسی رہنما ہلاک ہوگئے۔

پانچوں سیاستدانوں کا تعلق سابق صدر الوارو یورائب کی سیاسی جماعت سے تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چھوٹا طیارہ سان لوئس ڈی گاچینو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں سابق سینیٹر نوہورا توار، قانون ساز دیماس بریرو، گورنر کا الیکشن لڑنے والے الیودورو الواریز اور میونسپل کونسلر آسکر روڈریگز موجود تھے۔

یہ طیارہ ولاویچینچیو سے بوگوٹا جا رہا تھا جہاں سیاستدانوں کو سیاسی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.