مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے موقع پر 24 فروری کو کولمبومیں ایک تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 فروری کو کولمبومیں ایک تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ کانفرنس وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے مطابق ہوگی جس میں ممتاز تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی شرکت کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مزید گہرے ہوں گےاور پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کے ذریعے تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.