بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

کوشش ہے سندھ میں بلا تفریق اتحاد بنائیں، صفدر عباسی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی بڑھنے پر ہم خوش ہیں۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کی قیادت اور اراکین رابطہ کمیٹی سے جی ڈی اے رہنما نے ملاقات کی۔

مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا گفتگو میں صفدر عباسی نے کہا کہ کوشش ہے کہ سندھ میں بلاتفریق اتحاد بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل ہم چاہتے ہیں 15 سال سے سندھ میں جو سسٹم چل رہا ہے، اُس کا خاتمہ ہو۔

جے ڈی اے رہنما نے یہ بھی کہا کہ لاڑکانہ اور حیدر آباد سمیت دیگر اضلاع کی آبادی کم کی گئی ہے، شفاف الیکشن کےلیے درست حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات اور اُس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ مل کر آگے چلیں گے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 15 سال حکومت کی مگر پانی سمیت عوام کا کوئی مسئلہ حل نہ کرسکی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کر ایم کیو ایم سندھ میں اگلی حکومت بنائے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی بھی فوری انتخابات چاہتی ہے لیکن صاف اور شفاف الیکشن کےلیے انصاف پر مبنی نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.