وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حج 7 کے بجائے ساڑھے 6 لاکھ روپے تک ہوجائے۔
پشاور میں قومی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کا ہمارے مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مذہب کی علامت سمجھنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔
مفتی عبدالشکور نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک حاجی سے 1 ہزار سے 15 ہزار تک ریال ہڑپ کیے جارہے تھے، ہم نے کمیشن کو ختم کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ حج 7 کے بجائے ساڑھے 6 لاکھ روپے تک ہوجائے، نجی آپریٹرز کو بھی حج اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.