پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نعمان علی نے کہا ہے کہ کوشش ہے آسٹریلیا کو آخری دن جلد سے جلد آؤٹ کریں۔
ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران نعمان علی نے نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابراعظم کے ساتھ پچ سے متعلق بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک ماہ بولنگ پریکٹس کی ہے، کوشش کریں گے آسٹریلیا کو آخری دن جلد سے جلد آؤٹ کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے بیٹرز نے اچھا کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہ نعمان علی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
Comments are closed.