قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔
پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیسی پارٹنر شپ کا سوچا تھا نہیں لگ سکی۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ اچھا فنش کیا، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے، لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو غلطیاں کیں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچز میں وہ نہ دہرائیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ناصرف فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت دونوں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
Comments are closed.