پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کو چ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش اور محنت ہے باقی اللہ ہی کرتا ہے۔
کراچی میں پاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے پر محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے قابل دید پرفارمنس دی ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے کراچی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 9 وکٹ پر 556رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔
گرین کیپ اپنی پہلی اننگز میں 148رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایسی صورتحال میں آسٹریلوی ٹیم نے فالو آن کرانے کے بجائے دوسری کھیلنے کو ترجیح دی اور 2 وکٹ پر 97رنز بنائے تھے۔
آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو 506رنز کا ریکارڈ ہدف دیا، جس نے 7 وکٹ پر 443 رنز بنائے اور میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔
بابراعظم نے دوسری اننگز میں 196رنز کی شاندار باری کھیلی، میچ میں مجموی طور پر 232 رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی اپنے نام کی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیاں کی ٹیمیں کل کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہوں گی اور جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچز ڈرا ہوئے ہیں جبکہ تیسرا میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.