پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین کی سزا کےخلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی مایوسی کا اظہار کیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے نعیم پنجوتھا اور خواجہ حارث کی طلبی اور ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منانے کا اعلان کیا گیا۔
پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی نااہل حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، میڈیا پر سنسرشپ اور اہلِ صحافت کے خلاف جبر و انتقام کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بد ترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.