پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں پنجاب حکومت، وفاقی حکومت کو ہٹانے کے لیے فیصلے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس طرح عوام نے ساتھ دیا، عوام نے کل 13 جماعتوں کو شکست دی۔
عمران اسماعیل نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے یہ سندھ پر حکومت کر رہے ہیں، پہلے کہتے تھے لاڑکانہ کو کراچی بنائیں گے، انہوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اب ان کی نظریں سندھ کی طرف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرکے فوری طور پر الیکشن کرایا جائے، پی ٹی آئی پورے پاکستان میں سوئپ کرے گی۔
Comments are closed.