لاہور میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ سمیت 5 ملزمان کو طلب کر لیا۔
سمن میں کہا گیا کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن آفس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش کیا جائے۔
سمن میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔
سمن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کے ساتھ حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کو بلایا گیا۔
Comments are closed.