جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوریا کی خاتون کو ہراساں کرنے والا بھارتی گرفتار

بھارت کے شہر پونے میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی حرکات ویڈیو میں ریکارڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد اس کے خلاف لوگ غصے کا اظہار بھی کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو وی لاگ بنانے کے دوران نومبر میں ہراساں کیا گیا تھا اور اس دوران اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اسے بار بار پکڑنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ممبئی میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا، یہاں بھی جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہراساں کیا گیا تھا اور اس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.