ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

کورکمانڈر پشاور نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح کر دیا

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شمالی وزیرستان میں میر علی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کیا۔

پاکستان سویٹ ہوم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا، میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے پاکستان سویٹ ہوم کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ کا دورہ کیا۔

آرمی پبلک اسکول میر علی میں 525 طلباء کے داخلے کی گنجائش ہے، بوائز ہاسٹل میں 123 طلباء کو رہائش کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے، آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی آبادی کا اہم مطالبہ تھا۔

کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگےمیں بھی شرکت کی اور علاقےمیں قیامِ امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمائدین نے کور کمانڈر پشاور کو سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.