international love dating app nakedthaigirls meet asian guys bonjour indonesia rich women looking for younger men

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا SOPs کا دائرہ 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا

ملک بھر میں طبی سہولتوں پر بڑھتے دباؤ کے باعث کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے اطلاق کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 شہروں تک کر دیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کے مطابق لازمی سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند رہیں گی، دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید پر رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے کی۔

ایس او پیز کے تحت رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی ،تین سو مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

ااین سی اوسی کاکہنا ہے کہ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہیں،مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی،سنیما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی پر پابندی برقرا رہے گی۔

اس کے علاوہ واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ پربھی پابندی برقرار ہے،صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جاسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.