a v hookup on xbox 360 coyote hookup curvy hookup hookup Parsippany NJ best totally free hookup app free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا: 12 ہزار جاپانیوں کا ملک میں داخلے پر عائد پابندی نرم کرنے کا مطالبہ

جاپان میں شہریوں کے سول گروپ کی جانب سے جاپانی وزارت خارجہ کو 12 ہزار سے زائد افراد کی جانب سے پٹیشن جمع کرائی گئی ہے، جس میں جاپانی حکومت سے کورونا کے باعث غیر ملکیوں پر جاپان میں داخلے پر عائد پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پٹیشن کے مطابق جاپانی حکومت نے بہت بڑی تعداد میں جاپانی شہریوں کے غیر ملکی اہل خانہ کے جاپان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ کئی ممالک کے ڈپلومیٹس اور اہل خانہ کے ویزوں کی تجدید بھی نہیں کی جارہی۔

پٹیشن کے مطابق کاروباری اور تعلیمی ویزوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جس سے بہت بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری جاپان میں مقیم اپنے اہل خانہ سے ملاقات سے قاصر ہیں۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ عالمی انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکا ہے، لہٰذا جاپانی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جاپان کے ملک میں داخلے کے لیے سخت شرائط و ضوابط پر تنقید کی ہے۔

آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے ممالک کو ملک میں داخلے کے لیے سخت پابندیاں عالمی قوائد کے خلاف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.