محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 10فیصد سے زائد کورونا مثبت شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کافیصلہ کرلیا۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے تحت شادی کی تقریبات پر 24 جنوری تا 15 فروری تک پابندیاں نافذ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے جبکہ پنجاب کے تمام مزارات، جمز اور سنیما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہرقسم کےانڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہوگئی جبکہ پنجاب میں آؤٹ ڈور اجتماعات، شادی تقریبات کی مکمل ویکسی نیٹڈ 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگئی۔
عمران سکندر بلوچ نے مزید کہا کہ ہر قسم کے کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کےساتھ کنٹرول ٹورازم کی اجازت ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ 20جنوری سے 70فیصد اور ریل گاڑی 80فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔
عمران سکندر بلوچ نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100فیصدتعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے 50فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلیں گے۔
Comments are closed.